سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

بیوی کا خاوند کی اجازت کے بغیر خرچ کرنا
حدیث نمبر: 1465
-" إذا ملك الرجل المرأة لم تجز عطيتها إلا بإذنه".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مرد (نکاح کے ذریعے) کسی عورت کا مالک بن جاتا ہے تو خاوند کی اجازت کے بغیر اس کا (کسی کو) عطیہ دینا جائز نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 1465M
-" انظري أين أنت منه (يعني الزوج)، فإنه جنتك ونارك".
حصین بن محصن اپنی پھوپھی، جن کا نام اسما بتایا جاتا ہے، سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی کام کے لیے گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا کام کیا اور پوچھا: کیا تو شادی شدہ ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تیرا (اپنے خاوند) کے ساتھ کیسا سلوک ہے؟ انہوں نے کہا: میں اس کے حق میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی، مگر جو میرے بس میں نہ ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دیکھ لے، تیرا اس کے ہاں کیا مقام ہے؟ کیونکہ وہی تیری جنت ہے اور وہی تیری جہنم ہے۔