سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

خاوند کی ناشکری کرنے والی عورت اللہ تعالیٰ کی نظر رحمت سے محروم
حدیث نمبر: 1466
-" لا ينظر الله إلى امرأة لا تشكر لزوجها، وهي لا تستغني عنه".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی اس عورت کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھتا جو اپنے خاوند کا شکریہ ادا نہیں کرتی، حالانکہ وہ اس سے بےنیاز نہیں ہو سکتی۔