سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

ممنوعہ نام
حدیث نمبر: 1481
- (إن عشتُ- إن شاء اللهُ- زجرتُ أن يُسمَّى: بركة، ونافعاً، وأفلح، فلا أدري قال: أفلح أولا، فقُبضَ النبي - صلى الله عليه وسلم - ولم يزجُر عن ذلك).
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے رویت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اور میں زندہ رہا تو ان ناموں سے روک دوں گا: برکت، نافع اور افلح۔ مجھے یہ علم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے افلح کہا تھا یا نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال فرما گئے اور ان ناموں سے منع نہیں کیا تھا۔