سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

ابتدائے رات کے وقت بچوں کی حفاظت کرنا
حدیث نمبر: 1491
-" إذا غربت الشمس فكفوا صبيانكم، فإنها ساعة ينتشر فيها الشياطين".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب سورج غروب ہو جائے تو بچوں کو (اپنے پاس) پابند کر لیا کرو، کیونکہ اس وقت شیطان منتشر ہو رہے ہوتے ہیں۔