سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

متعہ حرام ہے
حدیث نمبر: 1574
-" هدم - أو قال: حرم - المتعة: النكاح والطلاق والعدة والميراث".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو ثینئہ وداع میں پڑاؤ ڈالا۔ آپ نے کچھ چراغ دیکھے اور بعض عورتوں کے رونے کی آواز سنی اور پوچھا: یہ کیا تھا؟ انھوں نے کہا:اے اللہ کے رسول! یہ عورتیں ہیں، جن سے ان کے خاوندوں نے نکاح متعہ کیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نکاح، طلاق، عدت اور میراث نے متعہ کو منہدم یا حرام قرار دیا ہے۔