سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

بیماری کی وجہ سے منقطع ہونے والے اعمال کا اجر و ثواب ملتا رہتا ہے
حدیث نمبر: 1578
-" إذا اشتكى العبد المسلم قال الله تعالى للذين يكتبون: اكتبوا له أفضل ما كان يعمل إذا كان طلقا حتى أطلقه".
سیدنا ابوبکر بن عیاش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم ابوحصین کے پاس ان کی تیمارداری کرنے کے لئے گئے، عاصم بھی ہمارے ہمراہ تھے۔ ابوحصین نے عاصم سے کہا: کوئی حدیث یاد ہے، جو ہمیں قاسم بن مخیمرہ نے بیان کی ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مسلمان آدمی بیمار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اعمال لکھنے والے فرشتوں سے کہتے ہیں: یہ بندہ اپنی صحت مندی میں جو بہترین اعمال کرتا تھا، ان کے مطابق (اس کا اجر و ثواب) لکھتے جاؤ، یہاں تک میں اسے شفا عطاء کر دوں۔