سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

نظر بد کا علاج
حدیث نمبر: 1600
-" العين حق ولو كان شيء سابق القدر سبقته العين، وإذا استغسلتم فاغسلوا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نظر حق ہے، اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے سکتی ہوتی تو وہ نظر ہوتی، جب تم سے (نظر کے علاج کے لیے) غسل کرنے کا مطالبہ کیا جائے تو تم غسل کر دیا کرو۔