سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

علاج کرانا مسنون عمل ہے
حدیث نمبر: 1619
-" إن الله خلق الداء والدواء، فتداووا، ولا تتداووا بحرام".
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور اس کی شفا دونوں چیزیں نازل کی ہیں، اس لیے تم علاج کیا کرو، لیکن حرام چیز کو بطور دوا استعمال نہ کرو۔