سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

علاج کرانا مسنون عمل ہے
حدیث نمبر: 1620
-" سبحان الله! وهل أنزل الله من داء في الأرض إلا جعل له شفاء".
ایک انصاری صحابی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک زخمی کی تیمارداری کرنے کے لیے تشریف لے گئے اور فرمایا: اس کے لیے فلاں قبیلے کا طبیب بلاؤ۔ انہوں نے اسے بلایا، وہ آ گیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! کیا دوا بھی کفایت کرتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ نے زمین میں جو بیماری نازل کی ہے، اس سے شفا حاصل کرنے کے لیے (دوا بھی) نازل کی ہے۔