سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

کلونجی میں شفا ہے
حدیث نمبر: 1627
-" عليكم بهذه الحبة السوداء، فإن فيها شفاء من كل داء، إلا السام".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کالے دانے یعنی کلونجی کا استعمال لازمی طور پر کیا کرو، کیونکہ اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفا ہے۔