سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور -- بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

فوت ہونے والے نابالغ بچے اپنے والدین کی بخشش کا سبب بنتے ہیں
حدیث نمبر: 1772
-" من أثكل ثلاثة من صلبه فاحتسبهم على الله وجبت له الجنة".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے تین بیٹے فوت ہو جائیں اور وہ اپنی اولاد کی وفات پر اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید کرتے ہوئے صبر کرے تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔