سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور -- بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

فوت ہونے والے نابالغ بچے اپنے والدین کی بخشش کا سبب بنتے ہیں
حدیث نمبر: 1773
-" من احتسب ثلاثة من صلبه دخل الجنة، فقالت امرأة: أو اثنان؟ قال: أو اثنان".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے تین بیٹوں کے فوت ہو جانے پر ثواب کی توقع رکھتے ہوئے صبر کرتا ہے تو جنت میں داخل ہوگا۔ ایک عورت نے کہا: آیا دو بیٹوں پر بھی(یہی خوشخبری ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں دو بیٹوں پر بھی۔