سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور -- بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

جو جس حالت میں مرے گا، اس کا حشر اسی حالت میں ہو گا
حدیث نمبر: 1782
-" من مات على شيء بعثه الله عليه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی جس حالت میں مرے گا اسے (روز قیامت) اسی حالت میں اٹھایا جائے گا۔