سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان -- قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

شرابی کی شدید مذمت
حدیث نمبر: 1795
-" مدمن الخمر إن مات لقي الله كعابد وثن".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ہمیشہ شراب پینے والا (اسی حالت پر) مر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کو اس حال میں ملے گا گویا کہ وہ بت کی عبادت کرنے والا ہے۔