سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان -- قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

شراب کی وجہ سے نو افراد پر لعنت
حدیث نمبر: 1796
-" أتاني جبريل فقال: يا محمد إن الله عز وجل لعن الخمر وعاصرها ومعتصرها وشاربها وحاملها والمحمولة إليه وبائعها ومبتاعها وساقيها ومستقيها".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میرے پاس جبریل آئے اور کہا: اے محمد! بیشک اللہ تعالیٰ نے شراب پر، اس کو نچوڑنے والے پر، اس کو نچڑوانے والے پر، اس کو پینے والے پر، اس کو اٹھانے والے پر، اسے جس کی طرف اٹھا کر لے جایا جائے اس پر، اس کو فروخت کرنے والے پر، اس کو خریدنے والے پر، اس کو پلانے والے پر اور اس کو پینے والے پر (ان سب پر) لعنت کی ہے۔