سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان -- قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

کھانے پینے کے آداب
حدیث نمبر: 1815
-" ادن يا بني وسم الله وكل بيمينك وكل مما يليك".
سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانا پڑا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹا! قریب آؤ، اللہ کا نام لو (یعنی بسم اللہ پڑھو)، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔