سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان -- قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

اگر آدمی کھانے کی ابتداء میں ”بسم اللہ“ پڑھنا بھول جائے
حدیث نمبر: 1833
-" من نسي أن يذكر الله في أول طعامه فليقل حين يذكر: بسم الله في أوله وآخره فإنه يستقبل طعاما جديدا، ويمنع الخبيث ما كان يصيب منه".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جو آدمی کھانے کے شروع میں اللہ تعالیٰ کا نام لینا بھول جائے تو جونہی اسے یاد آئے تو پڑھے: اللہ کے نام کے ساتھ، اس کے شروع میں بھی اور اس کے آخر میں بھی۔ کیونکہ وہ ازسرِنو کھانا شروع کے گا اور خبیث (شیطان) کو اس چیز سے روک لے گا، جو اس نے حاصل کر لی۔