سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان -- قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

کھڑے ہو کر پانی پینا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1838
-" لو يعلم الذي يشرب وهو قائم ما في بطنه لاستقاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کھڑے ہو کر پیتا ہے، اگر اسے پتہ چل جائے کہ اس کے پیٹ میں کیا ہے تو وہ قے کر دے۔