سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان -- قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

زمزم کا پانی کھانے کا کھانا ہے
حدیث نمبر: 1841
-" كنا نسميها شباعة (يعني: زمزم) وكنا نجدها نعم العون على العيال".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم (زمزم کو) «شباعه» سیر کرنے والا کہتے تھے اور ہم اپنے اہل و عیال (کے خورد و نوش کے سلسلے میں) اس کو بہترین معاون پاتے تھے۔