سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان -- قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ بوٹی
حدیث نمبر: 1907
-" كان أحب العرق إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ذراع الشاة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ پسندیدہ گوشت والی ہڈی، بکری کی دستی تھی۔