سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

اگر تصویر کا سر کاٹ دیا جائے تو . . .
حدیث نمبر: 1934
-" الصورة الرأس، فإذا قطع الرأس، فلا صورة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تصویر (‏‏‏‏کا تعلق) سر سے ہے، اگر سر کاٹ دیا جائے تو تصویر (‏‏‏‏کا حکم) نہیں رہتا۔