سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

اللہ تعالیٰ کے گھروں میں تصاویر بنانا یا رکھنا حرام ہے
حدیث نمبر: 1935
-" قاتل الله قوما يصورون ما لا يخلقون".
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کعبہ میں گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویریں دیکھیں اور پانی کا ایک ڈول منگوایا۔ میں لے کر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مٹانا شروع کر دیا اور فرمانے لگے: اللہ تعالیٰ اس قوم کو ہلاک کرے جو ان چیزوں کی تصویریں بناتے ہیں، جن کو وہ پیدا نہیں کر سکتے۔