سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

جوتے پہننے کے آداب
حدیث نمبر: 1938
-" إذا لبست نعليك فابدأ باليمنى وإذا خلعت فابدأ باليسرى وليكن اليمنى أول ما تنتعل، واليسرى آخر ما تحفى، ولا تمش في نعل واحد، اخلعهما جميعا أو البسهما جميعا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم جوتا پہنو تو دائیں پاؤں سے اور جب اتارو تو بائیں پاؤں سے ابتدا کیا کرو، یعنی جوتا پہنتے وقت دائیں پاؤں میں پہلے پہنا جائے اور اتارے وقت بائیں پاؤں سے آخر میں اتارا جائے اور تم ایک جوتا پہن کر نہ چلا کرو، بلکہ دونوں اتار لیا کرو یا پھر دونوں پہن لیا کرو۔