سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

اثمد سرمے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1944
-" عليكم بالإثمد، فإنه منبتة للشعر مذهبة للقذى مصفاة للبصر".
عون بن محمد حنفیہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اثمد سرمے کا لازمی طور پر اہتمام کیا کرو، کیونکہ بالوں کو اگانے والا، آنکھ کی کیچ (اور چیپڑ) کو ختم کرنے والا اور نظر کو جلا بخشنے والا ہے۔