سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

معصفر لباس پہننا ممنوع ہے، لباس میں کافروں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنا حرام ہے، خوب سرخ کپڑا منع ہے
حدیث نمبر: 1986
-" ثلاثة لا تقربهم الملائكة: الجنب والسكران والمتضمخ بالخلوق".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے ان تین افراد کے قریب نہیں آتے: جنبی، نشے میں چور اور خلوق خوشبو میں لت پت۔