سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

ورس اور زعفران بوٹیوں میں رنگی چادر پہننا
حدیث نمبر: 1987
-" كان له ملحفة مصبوغة بالورس والزعفران يدور بها على نسائه، فإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء وإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء، وإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک چادر تھی، وہ ورس اور زعفران بوٹیوں سے رنگی ہوئی تھی، آپ وہ پہن کر اپنی بیویوں کے پاس جاتے تھے، جب رات کو اس بیوی کی باری ہوتی تو وہ اس پر پانی چھڑکتی تھی اور جب اُس کی باری ہوتی تو وہ اس پر پانی چھڑکتی تھی اور جب کسی اور کی باری ہوتی تو وہ بھی اس پر پانی چھڑکتی تھی۔