سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انگوٹھی پھینکنے کی وجہ
حدیث نمبر: 1989
-" شغلني هذا عنكم منذ اليوم، إليه نظرة، وإليكم نظرة. ثم رمى به. يعني الخاتم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی پہنی، پھر فرمایا: اس (انگوٹھی) نے آج مجھے تم لوگوں (کی طرف توجہ کرنے) سے مشغول رکھا ہے، ایک دفعہ اس کی طرف دیکھنا، پھر ایک دفعہ تمہاری طرف دیکھنا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا۔