سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بال . . . آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت
حدیث نمبر: 2012
- (كانَ في [مَفْرِقِ] رَأْسِهِ شَعَرَاتٌ إذا دَهَنَ رأسَهُ لم تَتَبيَّنْ، وإذا لم يَدهنْهُ تَبيَّنَ).
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بالوں کا ذکر کیا اور کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک کی مانگ میں چند بال (سفید) تھے، جب آپ تیل لگاتے تو وہ واضح نہ ہوتے اور جب تیل نہ لگاتے تو وہ نظر آنے لگتے تھے۔