سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تکیہ
حدیث نمبر: 2013
-" كان وسادته التي ينام عليها بالليل من أدم حشوها ليف".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چمڑے کا تکیہ تھا، رات کو اس پر (سر رکھ کر) سوتے تھے، اس کی بھرتی کھجور کے درخت کی چھال کی تھی۔