سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور -- لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی کرنے والی عورتوں پر لعنت
حدیث نمبر: 2017
-" لعن الله الواشمات والمستوشمات [والواصلات] والنامصات والمتنمصات والمتفلجات للحسن، المغيرات خلق الله".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے لعنت کی ہے گودنے والیوں پر، گدوانے والیوں پر، بال جوڑنے والیوں پر، ابروؤں کے بال اکھاڑ کر ان کو باریک کرنے والیوں پر، خوبصوتی کے لیے دانتوں کے درمیان فاصلہ کرنے والیوں پر اور اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی صورت میں تبدیلی کرنے والیوں پر۔