سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

فضیلت جہاد
حدیث نمبر: 2034
-" من اغبرت قدماه في سبيل الله حرمه الله على النار".
عبایہ بن رفاعہ کہتے ہیں: میں جمعہ کی نماز کے لیے جا رہا تھا، مجھے سیدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ ملے اور کہا: خوش ہو جا، تیرے یہ قدم اللہ کے راستے میں ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: جس آدمی کے قدم اللہ کے راستے میں خاک آلود ہوں گے، اللہ تعالیٰ اسے آگ پر حرام کر دے گا۔