سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

شہادت کی تکلیف
حدیث نمبر: 2047
-" ما يجد الشهيد من مس القتل إلا كما يجد أحدكم من مس القرصة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شہید، قتل سے اتنی ہی تکلیف محسوس کرتا ہے جتنی کہ تم میں کوئی شخص چٹکی (یا پسو وغیرہ کے ڈنگ) کی تکلیف محسوس کرتا ہے۔