سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

شہید کا دنیا میں لوٹنے کی خواہش اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 2048
-" ما على الأرض من نفس تموت، ولها عند الله خير، تحب أن ترجع إليكم ولها الدنيا إلا القتيل (في سبيل الله)، فإنه يحب أن يرجع فيقتل مرة أخرى".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین پر جو انسان بھی پایا جاتا ہے، جب وہ مرتا ہے اور اللہ کے ہاں اس کے لیے بہتر (انجام یعنی جنت) ہوتی ہے تو وہ واپس آنا پسند نہیں کرتا، اگرچہ اسے پوری دنیا ملتی ہو، ماسوائے اللہ کے راستے میں شہید ہونے والے کے، کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ وہ لوٹ جائے اور اسے دوبارہ شہید کر دیا جائے۔