سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

شہید کا دنیا میں لوٹنے کی خواہش اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 2049
- (يا جابرُ! أمّا علمت أنّ الله عزّوجلّ أحيا أباك، فقال له: تمنَّ عليَّ، فقال: أُردُّ إلى الدُّنيا فأُقتلُ مرةً أُخرى! فقال: إنّي قضيتُ الحُكمَ: أنّهُم إليها لا يُرجعُون؟!).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجے فرمایا: جابر! کیا تجھے خبر ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے تیرے باپ کو زندہ کر دیا؟ (وہ اس طرح کہ) اللہ تعالیٰ نے تیرے باپ سے کہا: کوئی آرزو کرو (میں پوری کروں گا)۔ تیرے باپ نے کہا: مجھے دنیا میں واپس لوٹا دیا جائے، دوبارہ قتل ہونا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے کہا: بے شک میں ایک فیصلہ کر چکا ہوں کہ (ایک دفعہ مر جانے والوں کو) دنیا کی طرف نہیں لوٹایا جائے گا۔