سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

ظالم بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنا افضل جہاد کیوں ہے؟
حدیث نمبر: 2070
-" أفضل الجهاد كلمة عدل (وفي رواية: حق) عند سلطان جائر".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے زیادہ فضلیت والا جہاد، ظالم بادشاہ کے سامنے کلمہ عدل (یا کلمہ حق) کہنا ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا ابوامامہ، سیدنا طارق بن شہاب اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اور امام زہری سے مرسلاً مروی ہے۔