سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

حقیقی جہاد اور جہاد کا مقصد
حدیث نمبر: 2071
-" أفضل الجهاد أن تجاهد نفسك وهواك في ذات الله عز وجل".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی ذات کی خاطر تیرا اپنے نفس اور خواہش سے جہاد کرنا۔