سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

دوران سفر جلدی چلنے کی ترغیب
حدیث نمبر: 2102
-" استعينوا بالنسل، فإنه يقطع عنكم الأرض وتخفون له".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ والے سال نکلے، پا پیادہ صحابہ آپ کے پاس جمع ہوئے، صف بنا کر کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے درپے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا: سفر دشوار ہو گیا ہے اور مسافت لمبی ہے (کیا کریں؟) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیز چلنے کی صورت میں مدد طلب کرو، اس طرح سفر بھی جلدی ہو گا اور تم لوگ خفت بھی محسوس کرو گے۔ ہم نے ایسے ہی کیا ہمیں خفت محسوس ہوئی اور جس چیز کا ہمیں احساس ہو رہا تھا وہ ختم ہو گئی۔