سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

دوران سفر تنہائی سے منع کر دیا
حدیث نمبر: 2103
-" عليكم بالنسلان".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیدل چلنے کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور فرمایا: تیز چلا کرو۔ ہم نے تیز چلنا شروع کر دیا، اس میں ہمیں خفت محسوس ہوئی۔