سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

اسلام قبول کرنے والا اپنی جائیداد کا زیادہ مستحق ہے
حدیث نمبر: 2109
-" إذا أسلم الرجل فهو أحق بأرضه وماله".
سیدنا صخر بن عیلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب اسلام کا ظہور ہوا تو بنوسلیم قبیلہ کے کچھ لوگ اپنی زمینوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے، میں نے ان پر قبضہ کر لیا اور وہ مسلمان ہو (کر واپس آ) گئے اور اس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک جھگڑا لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں زمینیں واپس دلا دیں اور فرمایا: جب کوئی آدمی مسلمان ہو جاتا ہے تو وہ اپنی زمیں اور مال کا زیادہ حقدار ہوتا ہے۔