سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

شعروں کے ذریعے دشمن کی مذمت کرنا
حدیث نمبر: 2130
-" إن المؤمن يجاهد بسيفه ولسانه، والذي نفسي بيده لكأن ما ترمونهم به نضح النبل".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: بیشک: اللہ تعالیٰ نے اشعار کے میں جو کچھ نازل کیا، وہ نازل کیا (تو اب شعروں کے بارے میں کیا خیال ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ مومن اپنی تلوار اور زبان دونوں سے جہاد کرتا ہے اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو کچھ تم انہیں زبان سے کہتے ہو (یعنی شعروں کے ذریعے دشمنوں کی مذمت کرتے ہو) وہ ان پر تیروں کے برسنے کی طرح (اثر کرتا ہے)۔