سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

سرداری ہر اعتبار سے نقصان دہ ہے
حدیث نمبر: 2158
-" عمل هذا قليلا، وأجر كثيرا".
سیدنا برا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی ہتھیاروں سے لیس ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں لڑوں یا اسلام قبول کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ اسلام قبول کر پھر جہاد کرنا۔ وہ مسلمان ہو گیا، پھر جہاد کیا اور شہید ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے (تھوڑا وقت) عمل کیا اور بہت زیادہ اجر و ثواب حاصل کر لیا۔