سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

دوران جہاد زخمی ہونے والی انگلی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطاب
حدیث نمبر: 2163
- (كان في بعضِ المشاهدِ قد دَمِيَت إصبَعُه فقال: هل أنتِ إلا إصبعٌ دَمِيتِ وفي سبيل الله مالقِيتِ).
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک غزوے میں تھے، جبکہ آپ کی انگلی خون آلود تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو ایک انگلی ہی ہے جو خون آلود ہوئی ہے اور اللہ کے راستے میں اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔