سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

بنوقریظہ کے بارے میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا فیصلہ
حدیث نمبر: 2168
-" لقد حكم فيهم [اليوم] بحكم الله الذي حكم به من فوق سبع سماوات. يعني سعد بن معاذ في حكمه على بني قريظة".
عامر بن سعد بن ابووقاص اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے بنوقریظ کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ جن (مردوں)کے زیرناف بال نکل آئے ہیں، انہیں قتل کر دیا جائے اور ان کے اموال اور بیوی بچوں کو (بطور قیدی) تقسیم کر دیا جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (سعد) نے ان کے بارے میں آج وہ فیصلہ کیا ہے جو اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں کے اوپر سے کیا ہے۔