سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

اہل بدر کی فضیلت
حدیث نمبر: 2172
-" أتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما تعدون أهل بدر فيكم؟ قال: من أفضل المسلمين. قال: وكذلك من شهد فينا من الملائكة".
سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا: آپ اہل بدر کو اپنے اندر کیسا شمار کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب مسلمانوں میں افضل۔ اس نے کہا: ایسے ہی وہ فرشتے (افضل ہیں) جو جنگ بدر میں حاضر ہوئے تھے۔