سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق -- توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

بالآخر دنیا سے رخصت اور ہر دوست کو الوداع کہنا پڑے گا
حدیث نمبر: 2184
-" أتاني جبريل، فقال: يا محمد عش ما شئت فإنك ميت وأحبب من شئت، فإنك مفارقه واعمل ما شئت فإنك مجزي به، واعلم أن شرف المؤمن قيامه بالليل وعزه استغناؤه عن الناس".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور کہا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! جیسے چاہو زندگی گزارو (بالآخر) مرنا تو ہے، جس کو چاہو اپنا محبوب بناؤ (بالآخر) جدا تو ہونا ہے، اپنی چاہت کے مطابق عمل کرو (بالآخر) اس کا بدلہ تو ملنا ہے۔ (اتنا ضرور) جان لو کہ مومن کا شرف رات کی نماز میں اور اس کی عزت لوگو سے بے پروا ہو جانے میں ہے۔ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔