سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق -- توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

برائی کے بعد نیکی کرنے کی تعلیم
حدیث نمبر: 2201
-" إذا عملت سيئة فأتبعها حسنة تمحها".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ، کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر برائی ہو جائے تو اس کے بعد نیکی کرنا، تاکہ نیکی برائی (کے اثر) کو مٹا دے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا لا الہ الااللہ کہنا بھی نیکی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو سب نیکیوں میں افضل ہے۔