سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق -- توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

انسان کسی نہ کسی انداز میں ناشکری کرتا رہتا ہے
حدیث نمبر: 2235
-" ابن آدم إن أصابه البرد قال: حس، وإن أصابه الحر قال: حس".
سیدہ خولہ بنت قیس بن فہد انصاریہ، جو بنو انصار سے تھیں، کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن تشریف لائے، میں نے ہانڈی پیش کی جس میں روٹی یا (ایک مخصوص) حلوا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے لیے ہانڈی میں اپنا ہاتھ ڈالا، (کھانا گرم ہونے کی وجہ سے) آپ کی انگلیاں جلنے لگیں، جس کی وجہ سے آپ نے ہائے کہا اور پھر فرمایا: جب ابن آدم کو کوئی چیز ٹھنڈی محسوس ہوتی ہے تو وہ ہائے کرتا ہے اور جب کوئی چیز گرم محسوس کرتا ہے تو بھی وہ ہائے کرتا ہے۔