سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق -- توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

دنیا کی لذت، آخرت کی تلخی ہے
حدیث نمبر: 2237
-" حلوة الدنيا مرة الآخرة، ومرة الدنيا حلوة الآخرة".
ابوعبید شریح حضرمی سے روایت ہے کہ جب سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے کہا: اے اشعریوں کی جماعت! موجودہ لوگ غائب لوگوں تک میری بات پہنچا دیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا، دنیا کی لذت آخرت کی کڑواہٹ ہے اور دنیا کی تلخی آخرت کی لذت و شیری ہے۔