سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق -- توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

دو امن ممکن ہیں نہ دو خوف
حدیث نمبر: 2240
-" قال الله عز وجل: وعزتي لا أجمع لعبدي أمنين ولا خوفين، إن هو أمنني في الدنيا أخفته يوم أجمع فيه عبادي، وإن هو خافني في الدنيا أمنته يوم أجمع فيه عبادي".
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجھے میری عزت کی قسم! میں اپنے بندے پر دو امن جمع کرتا ہوں نہ دو خوف۔ یعنی اگر میرا بندہ دنیا میں (اپنی من مانیاں کر کے) مجھ سے امن میں رہا تو میں اسے بندوں کے حشر والے دن خوف دلاؤں گا اور اگر وہ دنیا میں مجھ سے ڈر گیا تو لوگوں کے جمع ہونے والے دن اسے امن عطا کروں گا۔