سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق -- توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

مسلمان کی پردہ پوشی کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 2284
-" من ستر أخاه المسلم في الدنيا، ستره الله يوم القيامة".
ھبیب اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک صحابی کو یہ بات پہنچی کہ فلاں صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کرتا ہے: جس نے دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کے (عیوب کی) پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کی پردہ پوشی کرے گا۔ (اس صحابی نے دوسرے صحابی سے براہ راست یہ حدیث سننے کے لیے) اس کی طرف سفر شروع کر دیا اور وہ مصر میں تھا، بالآخر وہ اس کے پاس پہنچا اور اس حدیث کے بارے میں دریافت کیا، اس نے کہا: جی ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا: جو دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کے (معائب و نقائص کی) پردہ پوشی کرے گا۔ انہوں نے کہا: کہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔